دیپالپور‘شوہرنے2بیویوں سے ملکرسابقہ بیوی کی ناک کاٹ دی

دیپالپور:(لیڈرنیوز)چک باوا کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی دو بیویوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی کی ناک کاٹ دی۔دیپالپور میں حویلی لکھا کے قریب چک باوا کے علاقے میں سابق شوہر ظفر شیخ کی ساجدہ سے شادی ہوئی تھی۔وقوعہ کے روز ظفر نے اپنی دو موجودہ بیویوں ثمینہ اور نازیہ کے ساتھ ساجدہ کو گھر بلایا اور بچوں کو دوبارہ ملانے کے بہانے تیز دھار آلے سے اس کی ناک کاٹ دی۔پولیس نے ملزمان ظفر، نازیہ اور ثمینہ سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہیں۔

#Pakistan #A man along with his two wives and accomplices cut off the nose of his ex-wife in Chak Bawa area