یوکرین‘وزرات خارجہ‘سرکاری ویب سائٹس پر بڑا سائبر حملہ

 کیف:(لیڈرنیوز)یوکرین میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس سائبر حملے کے بعد بند ہو گئیں۔یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک بڑے سائبر حملے نے وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا ۔ ماہرین ویب سائٹس کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سائبر حملے کا ذمہ دار کون ہے لیکن روس کے پاس یوکرین پر حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔ سائبر حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "یوکرین کی انٹیلی جنس سے متعلق اسی طرح کے بے بنیاد الزامات ایک سے زیادہ بار لگائے گئے ہیں۔یوکرین میں اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملے کے بعد یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

#Major cyber attack on government websites in Ukraine, including the Foreign Ministry