شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ‘دو میزائل داغے

پیانگ یانگ:(لیڈرنیوز)شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربے میں دو میزائل داغے۔ شمالی کوریا نے ایک ماہ میں چار میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیر کی صبح دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیانگ یانگ کے ہوائی اڈے کے مشرقی حصے سے فائر کیے گئے۔ شمالی کوریا نے 5، 11 اور 14 جنوری کو بھی میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر دی تھیں۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

#North Korea fired two missiles in another missile test