پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔پنڈی ٹیسٹ کے آخری  روز کا آخری سیشن جاری ہے اور اس وقت کریز پر   نسیم شاہ اور  محمد  علی موجود ہیں۔امام الحق اور محمد رضوان دونوں 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ آغا سلمان 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سعود شکیل نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 50 رنز مکمل کیے اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔راولپنڈی ٹیسٹ کےپانچویں دن زیادہ سےزیادہ 98 اوورکرائےجائیں گے۔دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔