حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے :شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے ، آئی ایم ایف سےنہ قسط مل رہی نہ باہر سے امداد، صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائےجارہےہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوتے کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہےحالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہےاور جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیا ہےصرف اعلان کرنا باقی ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی اس امید سے بیٹھےہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملےگا،  ایل سی کھل نہیں رہی اور مہنگائی عروج پرہے، عنقریب اس حکومت کےخلاف ایسا زناٹےداراحتجاج ہوگا کہ سناٹاپڑجائےگا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ لندن میں نوازشریف کےگھر کےباہرروزلوگ احتجاج کررہےہیں مگراس کوشرم نہیں آرہی ہے ۔