بھٹو شہید ہیں تو میرے والد کیا ہیں؟ احمد رضا قصوری

سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے سوال اٹھایا ہے کہ بھٹو شہید ہیں تو میرے والد کیا ہیں؟احمد رضا قصوری نے یہ بات سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے سوال کیا ہے کہ میرے والد کا کیا اسٹیٹس ہے؟احمد رضا قصوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ 40 سال پرانا کیس کھل جاتا ہے تو پرانے کیسز کا سونامی آ جائے گا۔