بھارتی فوج نے 2023ء میں 120 کشمیریوں کو شہید کی

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم گزشتہ سال بھی جاری رہے، بھارتی فوج نے 2023ء میں 120 کشمیریوں کو شہید کیا۔کے ایم ایس کے مطابق شہید کشمیریوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں اور 107 کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 41 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض فوج نے محاصروں کے دوران 3 ہزار 600 سے زائد گرفتاریاں کیں، سری نگر کی جامع مسجد میں گزشتہ سال 11 مرتبہ نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مسرت عالم، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت متعدد حریت رہنما دہلی کی تہاڑ جیل میں بدستور قید ہیں۔