پاکستانی پچز فاسٹ باؤلر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتیں: وسیم جونیئر

قومی ٹیم اور پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچز فاسٹ باؤلر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ سازگار پچز نہ ہونے کے باوجود فاسٹ باؤلرز محنت کر رہے ہیں اور مقابلہ سخت سے سخت ہوتا جا رہا ہے، ایسی پچز پر اچھی باؤلنگ کرنا فاسٹ باؤلرز کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں تین سے چار فاسٹ باؤلرز ہیں سب ہی پرفارم کررہے ہیں، کچھ فاسٹ باؤلرز انجری سے ری کور ہوئے ہیں وہ بھی مقابلے میں شامل ہیں، آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ باؤلر کی کوشش ہے وہ پی ایس ایل میں اچھی باؤلنگ کرے۔