16 سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

اسلام آباد سے 2008 کے زلزلے کے دوران اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کی رہائشی آسیہ بی بی کو 2008 کے زلزلے کے دوران مصطفیٰ نامی شخص نے اسلام آباد سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کار نے آسیہ بی بی کو ایک لاکھ روپے میں شاہ پور میں فروخت کردیا تھا۔آسیہ بی بی نے اپنی رہائی کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر آسیہ بی بی کو بازیاب کروا لیا۔ آسیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد میں درج ہے۔