2 کمسن بچوں کی موت کا معمہ حل، سوتیلی ماں قاتل نکلی

لاہور: پنجاب میں 2 کمسن بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔ واقعہ میں سوتیلی ماں قاتل نکلی۔تھانہ صدر کامونکی کے علاقے گھمن سے ملنے والی دو کمسن بچوں کی لاشوں کا معاملہ حل ہو گیا جس میں قاتل سوتیلی ماں نکلی۔ دو کمسن بچوں کی لاشیں 2 ماہ قبل دھان کے کھیت سے ملی تھیں۔پولیس کے مطابق 9 سالہ وقاص اور 7 سالہ امیر حمزہ پڑوسی اور دوست تھے۔ صفیہ اور یاسمین دونوں سوتیلی اولاد ہیں۔ صفیہ کے شوہر عرفان نے اسے بیرون ملک لے جانا چاہا اور اسے اپنے گود لیے ہوئے بیٹے وقاص کو چھوڑ کر بیرون ملک آن کا کہا جس پر صفیہ نے انکار کردیا۔شوہر عرفان نے پہلی بیوی یاسمین کو کہا کہ بچے کو اس کی دوسری بیوی صفیہ سے الگ کر کے اسے قتل کردو، جس پر ملزم یاسمین اپنی کزن صفیہ کے گھر گئی اور باہر سے بچے کو اپنے ساتھ لے گئی، جس پر پڑوسی کا بچہ بھی ساتھ گیا۔ملزمہ یاسمین دونوں بچوں کو دھان کے کھیت میں لے گئی اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ دونوں بچوں کی لاشیں 2 دن بعد مل گئیں۔پولیس کے مطابق ملزم کا شوہر عرفان بھی رجسٹرڈ ڈاکو ہے جو بیرون ملک فرار ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔