حکومت اور دھرناقیادت کے درمیان ثالثی کے کردارپرشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی پاک فوج پر کڑی تنقید

تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے پاک فوج کے ثالثی کے کردار کے خلاف ایمان مزاری نے سوشل میڈ یا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین بھی دہشت گرد ہی ہیں تو ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا گیا، ایسا کر کے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں