لیڈی گاگا کے ہاتھ میں ہیرے کی نئی انگوٹھی:منگنی کے چرچے

امریکی معروف گلوکارہ، نغمہ نگار و اداکارہ لیڈی گاگا کی بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا کی منگنی کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب گلوکارہ کو حال ہی میں ایک بڑے سے ہیرے کی نئی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ہیرے کی یہ بڑی سی اور مخصوص انداز میں تراشی گئی انگوٹھی زیادہ تر منگنی کے لیے پہنی جاتی ہے۔گلوکارہ لیڈی گاگا کی یہ انگوٹھی پہنے متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس سے متعلق نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر، یعنی کہ تیسری بار منگنی کر لی ہے۔