منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کیریئر کے 63ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں1 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔