قومی ٹیم کی کوچنگ؛ شین واٹسن نے بھاری معاوضہ مانگ لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستان کی کوچنگ کیلئے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی مانگے ہیں جبکہ وہ اس دوران عہدے پر رہتے ہوئے زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے خواہاں ہیں۔قوی امکان ہے کہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات شین واٹسن کے ساتھ طے نہ پائیں۔