اہم خبریں

Attack_on_police_mobile_1771929006.jpg

کوہاٹ:پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

   کوہاٹ: کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار اور دو شہری شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او شہباز الہٰی نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود، ایس آئی انار گل سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں 2 شہری بھی شامل ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی مزید پڑھیں