اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں اپنے اوپر اٹھائے گئے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں۔خیال رہے کہ پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے عدالت میں متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون چودھری اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے اعتزاز احسن سے مکالمہ ک مزید پڑھیں