ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دیدیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا۔امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو پر انتہائی بد زبانی سے پیش آئے، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل کے ساتھ ناشکرا بھی کہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر حملے کئے تو اسرائیل دنیا میں مزید تنہا ہو جائے گا، میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں۔امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، ٹرمپ طیش میں نیتن یاہو پر چلائے کہ تم کیا احمقانہ کام کر رہے ہو۔ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا کہ جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ’’اوکے اوکے‘‘ کہتے رہے۔