ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام

واشنگٹن:امریکی عہدیدار نے بتایا کہ حملوں کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات بدستور جاری ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل بھی جاری ہے تاکہ تنازع کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔