حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھاہوا ہے‘ شاہد خاقان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ایک ادارہ ہے جو خود جوابدہ ہے۔ چیئرمین نیب کی عمر 76 سال ہے لیکن ان کی کارکردگی حکومت کے لیے اچھی ہے۔میڈیاکوپابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں گے تو دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی؟پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوٹرمینل لگانے پرہمارے خلاف کیس بنااس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا ، لیکن اس کیس کی وجہ سے پاکستان کو یہ فائدہ نہیں مل سکا۔ تازہ سکینڈل ملک میں گندم کے بارے میں ہے۔ نیب حکومت کے بارے میں خاموشی سے روزہ رکھے ہوئے ہے۔ ایک دن حقائق سامنے آجائیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا۔

#NAB is fasting in silence about the government #leadernews #Shahid Khaqan Abbasi