علی ظفر کا الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکام کو بلایا جائے اور جو مینڈیٹ چوری کیا اس کا پوچھا جائے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن کے اعلان سے پولنگ ڈے تک پری پول دھاندلی ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف سے بلے کا نشان لے کر جمہوریت کو سب سے بڑا زخم دیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔