یوٹیلٹی سٹورز مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے اسٹورز پر مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن کو 3 روپے سے بڑھا کر 10 روپے کردیا گیا ہے جبکہ کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والے صابن کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹشو پیپر اور نیپکنز کی قیمتیں 3 سے 19 روپے جبکہ ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت 4 سے بڑھا کر 12 روپے کر دی گئی ہے۔

#increase the prices of various items at stores across the countr #Utility Stores Corporation