بیوی روزانہ نہاتی نہیں‘شوہرنے طلاق دیدی

علی گڑھ:(لیڈرنیوز)بھارت کے اتر پردیش کے علی گڑھ میں ، امان نامی شخص نے روزانہ نہ نہانے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، خاتون نے حال ہی میں علی گڑھ ویمن پروٹیکشن سیل میں ایک تحریری شکایت درج کی تھی ، جو جوڑے کو اپنے تعلقات کو بچانے کے لیے کونسلنگ سیشن فراہم کرتی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروٹیکشن سیل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمیں حال ہی میں ایک خاتون کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے ایک وقت میں تین طلاقیں دی تھیں کیونکہ وہ روزانہ نہاتی نہیں تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امان نامی شخص نے دو سال قبل ایک خاتون سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بچہ ہے۔پروٹیکشن سیل کے مطابق ہم عورت کا رشتہ بچانے کے لیے فریقین اور ان کے والدین سے مشاورت کر رہے ہیں عورت اپنے شوہر سے طلاق کے باوجود خوشی سے اپنا رشتہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ جب خاتون کی درخواست پر شوہر سے رابطہ کیا گیا تو شوہر نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیونکہ وہ روز نہاتی نہیں اور جب بھی اسے غسل کرنے کا کہا جائے تو اسے اس سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔پروٹیکشن سیل کے مطابق حکام شوہر کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایک معمولی مسئلہ ہے جسے طلاق کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے۔

#Aligarh, Uttar Pradesh, India, a man named Aman divorced his wife for not taking daily bath