نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

 اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میںوفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب اور دیگر کو درخواست میںفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 8 اکتوبر 2021 کو نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ، دوبارہ تقرری بھی ریٹائرڈ ججوں کی آزاد عدلیہ کے خلاف ہے۔ 8 اکتوبر کے نیب آرڈیننس کودرخواست میں منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا بھی درخواست میںحوالہ دیا گیا ہے۔

#NAB Ordinance issued by the Federal Government has been challenged #Islamabad High Court