کورونا وائرس مزید24 افراد کی زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس مزید24 افراد چل بسے ، اموات کی مجموعی تعداد 28252 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1263664 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 437572 ، سندھ میں 465175 ، خیبر پختونخوا میں 176650 اور بلوچستان میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2115188 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 52589 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 128438 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2013 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 24 افراد کورونا سے مر گئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28252 ہو گئی۔ پنجاب میں 12833 ، سندھ میں 7525 ، خیبر پختونخوا میں 5679 ، اسلام آباد میں 937 ، بلوچستان میں 352 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan