موجودہ حکومت نے معاشی خودمختاری گروی رکھ دی‘ شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاری غریبوں پر ظلم ہے۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب اور ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے، خدا اس ملک و قوم پر رحم کرے، ادویات، خوراک، بجلی، گیس اور مہنگی ٹیکس پر ٹیکس، کیا یہی ہے نیا پاکستان؟ ملک میں نہ گیس ہے نہ بجلی، آٹا، چینی، گھی، ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے لیکن قرضہ پھر بھی بڑھتا جا رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر قرض پہنچ گیا ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، ملک میں بھی کوئی بہتری نہیں آئی۔ یہ پیسہ کہاں گیا؟حکومت کے بیرونی قرضوں میںجولائی تا اکتوبر کے دوران 18 فیصد تیزی سے اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حکومت نے 580 ملین ڈالر مزید قرض لیا تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں حکومت نے 3.8 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ اس لیے موجودہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

#Shahbaz Sharif #preparation to drop a new inflation bomb on the country from December 1 is cruelty to the poor