موٹروے پرشدیددھند‘ درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

شیخوپورہ:(لیڈر نیوز) شیخوپورہ میں موٹروے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث 3 مقامات پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔لاہور سے شیخوپورہ سیکشن میں کالاشاہ کاکو، خان پور اور قلعہ ستار شاہ کے قریب درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر مسافروں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ حادثے کے باعث موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور موٹروے بند ہو گئی۔

#Pakistan #Dozens of vehicles collided at 3 places in Sheikhupura #heavy fog on Motorway M2