بلدیاتی انتخابات شیڈول میں تبدیلی‘کے پی حکومت کی درخواست مسترد

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پارٹی لائن پر ہوں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صرف انتخابات ہی نہیں حقیقی نمائندگی کی بھی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پارٹی لائنز پر الیکشن کمیونٹیز میں انتشار کا باعث بنتے ہیں، جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس منصور علی نے ریمارکس دیئے کہ کوئی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم تاریخ بدلنے کے سخت خلاف ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

#Supreme Court rejected the Khyber Pakhtunkhwa government's request for a change in the local body election schedule