کامیابی صرف تنقیدسے نہیں مل سکتی،فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ کل پشاورمیں پیپلزپارٹی کاجلسہ خوش آئندہے،پاکستان کووفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے،ن لیگ کوبھی سینٹرل پنجاب سے باہرنکلناچاہیے،ان جماعتوں کی قیادت بہت سطحی ہے،ان کے پاس کوئی ایجنڈابھی نہیں،علاقائی اورشدت پسندسیاست تب ہی ختم ہوگی جب قومی سیاست ہوگی،یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ کامیابی صرف تنقیدسے نہیں مل سکتی،کوئی متبادل ایجنڈابھی ہوتاہے تولوگ متوجہ ہوتے ہیں۔

#Fawad Chaudhry #Success cannot be achieved by criticism alone