پی اے سی‘یوٹیلیٹی سٹورز کومکمل طور پرختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کاراناتنویرکی زیرصدارت اجلاس‘کمیٹی کی یوٹیلیٹی اسٹورزآف پاکستان کومکمل طور پرختم کرنے کی تجویز‘رپورٹ کے باوجودغیرمعیاری اشیافروخت کرنے کاانکشاف‘یوٹیلیٹی اسٹورزنے غیرمعیاری اشیافروخت نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی‘چیئرمین کمیٹی راناتنویر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزپردنیاکاسب سے غیرمعیاری گھی فروخت ہورہاہے،یوٹیلیٹی اسٹورز میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،رکن کمیٹی نورعالم خان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی اشیائے خورونوش پکانے سے بھی نہیں پکتیں،خواجہ آصف نے کہا ملک کی ناکامی کی وجہ بیوروکریسی ہے،غیرمعیاری اشیاسیکرٹری صنعت کی ناک تلے فروخت ہو رہی ہیں، بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کیا،سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوارکوکرپشن کے پیسے ملتے ہیں،نیب نے میری فیملی کے غیرملکی دوروں کابھی حساب مانگا،ایف آئی اے میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی تحقیقات تاحال یونہی پڑی ہیں۔

#Public Accounts Committee #Proposal to completely abolish Utility Stores of Pakistan