سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں ردوبدل کردی

کراچی:(لیڈرنیوز)اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں ردوبدل، ایک ہزار ڈالرز کی فروخت پر دستاویزات طلب، بیرون ملک ترسیل کی حد بھی مقرر کر دی۔اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب کو روکنے کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیاں اب ایک ہزار امریکی ڈالر کی فروخت پر دستاویزات طلب کریں گی، اس کے علاوہ صارفین اب گھر بیٹھے ڈالر حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ڈالر حاصل کرنے کے لیے انہیں ایکسچینج کمپنیوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، صارفین اب روزانہ 10,000 ڈالر سے زیادہ کیش یا بیرون ملک ترسیلات نہیں بھیج سکیں گے، جب کہ وہ ایک کیلنڈر سال میں 100,000 سے زیادہ خریداری نہیں کر سکیں گے۔اس کے علاوہ طبی اخراجات کی مد میں 70,000 ڈالر اور تعلیمی اخراجات کی مد میں 50,000 ڈالر سے زائد بیرون ملک بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ شفافیت بڑھانے کے لیے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔

#SBP has changed the rules of exchange companies