الگ الگ سالوں میں پیداہونے والے جڑواں بچے

واشنگٹن:(لیڈرنیوز) کیا آپ نے کبھی دو الگ الگ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بارے میں سنا ہے؟ یہ انوکھا واقعہ حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جب مختلف سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے 31 دسمبر 2021 کی رات 11 بج کر 45 منٹ پر ایک بچے کو جنم دیا، جس کے جڑواں بچے کی پیدائش یکم جنوری 2022 کو ٹھیک 12 بجے ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی کہ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ جڑواں بچے 15 منٹ کے فاصلے پر دنیا میں آئے تھے، اس لیے ان کی پیدائش کا سال مختلف تھا۔ بچے اور ان کی ماں دونوں صحت مند ہیں۔جڑواں بچوں کی ماں نے پیدائش کے مختلف سال کو ایک دلچسپ اتفاق قرار دیا ہے۔

#US state of California when the twins were born in different years