مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(لیڈرنیوز)بھارت میں مور کے اپنے مردہ ساتھی کے ساتھ چلنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔بھارتی ریاست راجستھان میں ایک مردہ مور کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے اب تک دو لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دو افراد مردہ مورکو چادر میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ مورکا کا ساتھی ان کے پیچھے آ رہا ہے۔اپنے مردہ ساتھی کے لیے محبت اور غم کے جذبات نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مورکے کے لیے اپنے غم کا اظہار کیا۔مقامی جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کچھ عرصے سے دوست تھے۔

#india #Morne did not leave after his partner’s death, video goes viral