سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی‘کورونا ٹاسک فورس

کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کوروناٹاسک فورس کااجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی مقامات پرماسک پہننے کولازمی قراردیاگیاہے،جوسرکاری افسرماسک نہیں پہنے گااسے جرمانہ کیاجائےگا،شادی ہال،مارکیٹس،عوامی مقامات پرماسک پہننالازمی قرار‘شادی کی تقریبات میں کھاناباکس میں دینے کی ہدایت ‘مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈافرادکوداخل ہونے کی اجازت ہوگی‘صوبے میں ویکسی نیشن مہم تیزکرنے کافیصلہ‘عوام تعاون کریں توکوروناکی موجودہ لہربھی کنٹرول ہوجائے گی۔