شہرقائد میں کورونامثبت کیسز کی شرح30.83فیصد ریکارڈ

کراچی:(لیڈرنیوز) کورونا کی پانچویں لہر کے باعث مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ شہرقائد میں کیسز کی شرح 30.83فیصدریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں کوروناکے باعث مزید سات اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,019 ہو گئی، NCOC کے مطابق 4,340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 35,884 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.7 ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں شرح 30.83 فیصد، لاہور میں 13.05 فیصد، حیدرآباد میں 10.68 فیصد اور اسلام آباد میں 10.75 فیصد کی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔