سکولزسے متعلق فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا‘ این سی او سی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح، ویکسینیشن اور عوامی مقامات سمیت تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔این سی او سی ذرائع نے بتایا کہ 10 فیصد یا اس سے زیادہ کیسز والے علاقوں کے لیے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ایس او پیز کو صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن یا اسکولوں کو ایک دن کی چھٹی کے ساتھ کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

#Pakistan #NCOC #smart lockdown or reopening of schools with one day off would be taken in consultation with the provinces