سکول بند نہیں کیے جارہے‘وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں کو بغیر ویکسی نیشن سکول نہیں آنے دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں سکولوں پر آخری بات کی گئی۔ کلاسز 50% حاضری کے ساتھ ہوں گی، 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی، بچوں کو ویکسین کے بغیر سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول بند نہیں ہوسکتے، بچوں کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا ہے، اسکول بند نہیں کیے جارہے، حالات خراب ہوئے تو پہلے سے آٹھویں فیز چلائیں گے، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد میں بہت اضافہ کیا ہے۔ اساتذہ کو 100 فیصد ویکسین کر دی گئی ہے، میٹرک سے انٹر تک کے طلباءکو ٹیکے لگ چکے ہیں، ان کے لیے سکول مستقل طور پر کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

#Pakistan #children will not be allowed to come to school without vaccination #Punjab Education Minister Murad Rass