پاکستان شوبز اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی فحش ویڈیوز کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں متھیرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے متھیرا سے نازیبہ کی ویڈیوز لیک ہونے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے تفصیل سے بتایا کہ ان کی ویڈیوز کس نے بنائی اور کیسے لیک ہوئیں۔متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں، انہیں جھنگ کے ایک شخص نے ایڈٹ کیا اور بنایا، جو انہیں اوسطاً 2000 روپے میں فروخت کرتا رہا، ان ویڈیوز کو وائرل کرتا رہا۔متھیرا نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں پوسٹ کیں تو متھیرا نے ان کے ساتھ بحث بھی کی کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد مذکورہ جھنگ کے شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ شخص دوسری لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جس کے بارے میں وہ نہیں جانتی کہ ویڈیوز اصلی تھیں یا جعلی، لیکن یہ لڑکیوں کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اسے آسانی سے ہینڈل کرنے میں کامیاب ہوئیں کیونکہ ان کا پس منظر مضبوط ہے اور ان کے خاندان اور دوستوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔متھیرا کے مطابق جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ ہوتا ہے تو اس کی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور وہ نیچے چلی جاتی ہے۔










