مہنگائی کی شرح42 فیصد سے بڑھ گئی‘25 اشیائے ضروریہ مہنگی

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے،مہنگائی کی شرح42 فیصد سے بھی بڑھ گئی،حالیہ ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ٹماٹر، پیاز، آلو، دالیں، چکن، فی درجن انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمتوں میں 18 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے ،پیاز کی فی کلو قیمت میں 2 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 65 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمتوں میں 19 سے زائد اضافہ ہواہے،فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہواہے،رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہواہے،حالیہ ہفتے کے دوران دہی، مٹن، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔