نوجوان گندی ویڈیوز بنائیں نہ وائرل کریں: چاہت فتح

اپنی مزاحیہ گائیکی سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ کوئی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور انہیں وائرل نہ کریں، یہ اچھی بات نہیں ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ جب ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور اہل خانہ کی نظروں سے گزر جاتی ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اچھے طریقے سے کمانے کے ذریعہ استعمال کریں۔اس سے قبل اس معاملے پر پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار اور میزبان مشی خان نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملک میں ایک عجیب ٹرینڈ چل رہا ہے، کسی لڑکی، ٹک ٹوکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیوز لیک ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شوہر غیر مہذب تصاویر اور ویڈیوز کی درخواست کرے تو بھی ان کے ساتھ شیئر نہ کریں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاکرز مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا کی مبینہ طور پر فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔