لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری

لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہی جاری کردیا جائے گا۔منی بجٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جا رہا ہے۔خواتین کے لیے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔دستاویز کے مطابق، میک اپ کے جس امپورٹڈ سامان پر سیلز ٹیکس لگے گا اس میں امپورٹڈ لپ اسٹک، مسکارے، فیس پاؤڈر، بالوں کے لیے رولر اور ڈرائرز، بالوں کے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز، ایکسٹینشنز، امپورٹڈ بلیچ کریم اور ہیئر وٹامنز شامل ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے۔امپورٹڈ برانڈڈ شوز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جارہی ہے، خواتین کے لیے امپورٹڈ برانڈز پرس، ٹریولنگ بیگ، سوٹ کیس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلزٹیکس25 فیصد کیا جارہا ہے۔مردوں کے لیے امپورٹڈ شیونگ کریم، شیونگ جیل، سن گلاسز اور پرفیومز پر بھی سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جا رہی ہے۔امپورٹڈ پرائیوٹ اسلحہ پر بھی سیلز ٹیکس17 سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ، امپورٹڈ برانڈڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔یہی نہیں امپورٹڈ لگژری برتنوں پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھ کر 25 فیصد ہوگا۔امپورٹڈ گاڑیوں اور موسیقی کے امپورٹڈ  آلات پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کردی جائے گی۔دستاویز کے مطابق، امپورٹڈ بسکٹ، کیک، بیکری آئٹمز، چاکلیٹ، کینڈیز، ڈبہ پیک امپورٹڈ مچھلی اور مشرومز، ڈرائی اسنیکس، کارن فلیکس اور پاستہ پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔امپورٹڈ منرل واٹر، انرجی ڈرنکس اور امپورٹڈ جوسز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جارہا ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ دروازوں، کھڑکیوں، فرنیچر، لکڑی کے شو پیس، کارپٹس، اسپرنگ میٹرس اور تکیوں پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جارہی ہے۔باتھ روم فٹنگز، ٹائلز،سینیٹری کے سامان پر، امپورٹڈ فانونس، فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد ہوگی۔