احتساب عدالت:خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، خواجہ برادران کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شئیر ہولڈرز ہیں نہ سپانسر اور نہ ہی ڈائریکٹر، اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جرم کا ارتکاب ہی نہیں ہوا، ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں ان میں سے کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں آسکا، عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعدازاں احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔