میرے پاس فیض حمید کیخلاف ثبوت تھے، عمران خان بھی ثبوت لائیں: شوکت عزیز

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف ثبوت تھے لہٰذا عمران خان بھی ثبوت لائیں۔ سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔سابق جج کا کہنا تھا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔