کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے: جاوید لطیف

 مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے، کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اس کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے، کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا، 16 ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔