امر خان کو شادی کیلئے رنبیر کپور جیسے مرد کی تلاش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جیسے مرد سے شادی کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ امر خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ شادی کے موضوع پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کیسے شخص سے شادی کریں گی؟ اس میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟سوال کے جواب میں امرخان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔میزبان نے اصرار کرتے ہوئے پوچھا کہ پھر آپ کس طرح کے لڑکے کی خواہش کرتی ہیں ہم ویسا ہی لڑکا آپ کیلئے ڈھونڈیں گے۔جس پر امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔