پیسوں کے لیے دوستوں کے ہاتھوں دوست کا قتل

پیسوں کے لیے دوستوں نے مل کر دوست کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ملزم عبداللہ شاہد اور اس کے ساتھی نے 29 سالہ احسن سلیم کو اغوا کیا۔ ملزم نے رہائی کے عوض اہل خانہ سے رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم ادا کرنے کے باوجود ملزمان نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اسے قتل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش نہر میں پھینک دی گئی۔مقتول احسن کے بھائی اویس سلیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نہر سے لاش برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔