آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر سے طلاق کی وجہ بتا دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو نے ایک آڈیو میں اے آر رحمان سے طلاق کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آڈیو میں اپنا تعارف سائرہ رحمان کے نام سے کراتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے بیمار ہوں اور اس وقت اپنے علاج کے لیے ممبئی میں ہوں، جس کی وجہ سے میں نے اے آر رحمان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔سائرہ بانو نے اپیل کی ہے کہ اے آر رحمان کے بارے میں غلط بات نہ کریں کیونکہ وہ دنیا کے بہترین انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے مجھے چنئی چھوڑ کر ممبئی آنا پڑا کیونکہ اے آر رحمان کے مصروف شیڈول کے باعث چنئی میں میرا علاج ممکن نہیں تھا اور میں اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے شوہر اور بچوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔سائرہ بانو نے مزید کہا کہ اے آر رحمان ایک شاندار انسان ہیں، میں ان سے اتنا پیار کرتی ہوں کہ میں ان پر اپنی جان سے زیادہ بھروسہ کرتی ہوں اور وہ مجھ سے یکساں محبت کرتے ہیں۔اس نے کہا کہ اس لیے میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس پر جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور اسے سکون سے رہنے دیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ میں جلد چنئی واپس آؤں گی لیکن پہلے مجھے اپنا علاج مکمل کرنا ہے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ اے آر رحمان کے نام کو داغدار کرنا بند کریں، وہ ایک انمول شخصیت ہیں۔









