پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لینے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس کے فوائد کو اجاگر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ برف سے نہانے کا تجربہ بے مثال ہے اور اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ ان کے مطابق آئس غسل تناؤ، پریشانی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ برف سے نہانے کے دوران اتنی سردی لگتی ہے کہ ذہن میں تناؤ بھی نہیں آتا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ڈپریشن کو دور کرتے ہوئے نمونیا نہیں ہونا چاہیے۔ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کرتے ہیں؟ مجھے اسے دیکھ کر ہی ٹھنڈ لگتی ہے۔










