TikTok صارفین ہوشیار ، اہم پابندیاں لگانے کا فیصلہ

بیجنگ: دنیا کے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے لیے شوقیہ صارفین مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے لیکن اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو ان کے استعمال پر پابندی  ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو شخصیت کو تبدیل کرنے والے اثرات استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے بچانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لیے ریئل ٹائم ویڈیو امیجز پر بیوٹی فلٹرز لگائے جاتے ہیں۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام اثرات میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا کرنا یا ناک کو تنگ کرنا شامل ہیں۔