عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی 6ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصویروں کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ کی عمر 6 سال ہے'، بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اسے اپنی مسکراہٹ کی وجہ قرار دیا، ثانیہ نے لکھا کہ 'آپ نے مجھے مسکراہٹ کی وجہ بنایا'۔شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو فٹ بال کی تھیم والا خصوصی کیک پکڑے دیکھا جا سکتا ہے جس پر دو فٹبالرز کے کردار بنے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک نے فٹبالر کی جرسی میں اذہان جبکہ دوسرے نے رونالڈو کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔









