کھانسی کی آواز سن کر کوروناکی تشخیص کرنیوالی ٹیکنالوجی تیار

کینبرا:کھانسی کی آواز سن کر کووڈ 19 کی تشخیص کرنے والی اے آئی ٹیکنالوجی آسٹریلیا میں تیارکرلی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی تحقیق میں اس اے آئی ماڈل کے بارے میں بتایا گیا کھانسی کی آواز سے جوکووڈ کے اثرات کو سن سکے گا چاہے وہ علامات کے بغیروالے مریض ہی کیوں نہ ہوں۔محققین نے بتایا کہ الگورتھم کوان کے مزید بہتر بناکر بیماری کی تشخیص کرنے والی موبائل فون ایپ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔محققین نے بتایا کہ ہم نے قابل اعتبار، ایک آسانی سے قابل رسائی اور کووڈ کے ابتدائی تشخیص کے ٹول کی تیاری میں حائل بڑی رکاوٹ پر قابو پالیا ، جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اس سے ان افراد سے وائرس کے پھیلا ﺅکی شرح کوسست کرنے میں مدد مل سکے گی۔محققین کا کہنا تھا کہ برادری کی سطح پر ایک موبائل ایپ سے بیماری پھیلنے یا کووڈ ٹیسٹ کرانے کی فکر سے نجات مل جائے گی، وبا کی روک تھام کے لیے ایسا ٹول ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے خطوں کے لیے یہبہت اہم ٹول ہوگا جن کو ٹیسٹنگ کے ماہرین ،طبی ساماناور ذاتی تحفظ کے سامان کی قلت کا سامنا ہوگا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ نظام تنفس کے دیگر امراض کے لیے بھی اس طریقہ کار کوتوسیع دی جاسکے گی۔

#Coronary diagnostic technology #sound of a cough #AI technology #covid 19 #foreign news agency #Australia